ناقابل فراموش بیس عظیم فٹبالر......

07:14 Unknown 0 Comments


زیزو/زیڈان: کی عرفیت اور زین الدین کے نام سے جانے جانے والے یہ فٹبالر فرانس سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ اکلوتے کھلاڑی ہیں جنھوں نے فیفا پلیر آف دی ائیر کا ایوارڈ تین بار حاصل کیا۔
بلیک پرل :کی عرفیت اور پیلے کے نام سے جانے جانے والے یہ فٹبالر برازیل
 سے تعلق رکھتے ہیں۔اپنے کیرئیر میں انھوں نے 1280 گول کیے ، ورلڈ کمبائنڈ اولمپک کمیٹی نے انھیں پلیر آف دی سینچری کا خطاب دیا۔یہ پچھلے 13 سالوں سے برازیل کے کھیل کے وزیر ہیں۔ میراڈونا :ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر ہیں ، ان دنوں اپنی قومی ٹیم کے کوچ بھی ہیں ، کوکین کے استعمال میں خاصے بدنام ہوئے اور ان کے کیریر کا خاتمہ اسی اسکینڈل سے ہوا۔ ڈر کیسر :کی عرفیت اور فرانز بیکن بوائیر کے نام سے جانے جانے والے جرمن فٹبالر ہیں۔1972ء اور 1976ء میں یورپین فٹبالر آف دی ائیر کا خطاب پایا۔ جوہان کریوف :ڈچ فٹبالر ہیں ، تین دفعہ یورپین فٹبالر آف دا ائیر کا اعزاز رکھتے ہیں ، اور یورپین پلیر آف دی سینچری کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ گریڈ مولر :62 انٹر نیشنل میچوں میں68 ، 74 یورپین کپ میچوں میں 66 گول اور 427 games Bundesliga میں 365 گول کرنے والے عظیم اسٹرائیکر مانے جاتے ہیں۔ رونالڈوینیومینین: کی عرفیت سے جانے جانے والے یہ برازیلی کھلاڑی پیلے کے بعد سب سے بڑے برازیلی فٹبالر مانے جاتے ہیں۔ کارلوس البرٹو ٹوریس : عظیم برازیلی فٹبالر ، جنھیں بہترین دفاعی کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ، 1970 میں اٹلی کے خلاف ورلڈ کپ میں کیا گیا ان کا گول فٹبال مقابلوں کی تاریخ میں بہترین گول مانا جاتا ہے۔ مشعل پلاٹینی :فرانسیسی فٹبالر ، یورپ چیمپین شپ فائنلز میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے کھلاڑی ، بہترین ’’فری کک‘‘ اور ساتھیوں کو گیندپاس کرنے والے کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ ر ول گونزالیز: اسپین سے تعلق رکھنے والے یہ فٹبالر ’’میڈرڈ کا فرشتہ‘‘کی عرفیت سے جانے جاتے ہیں۔رئیل میڈرڈ کے دوسرے بہترین اسکورر اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز پا چکے ہیں۔ الفرڈو ڈی اسٹیفانو : اسپین کے اس عظیم کھلاڑی نے ، 282 لیگ میچوں میں 216 گول اپنے نام کر رکھے ہیں ، اسپین کے کھلاڑیوں میں تیسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں ، انھوں نے رئیل میڈرڈ کے 329 میچوں میں 228 گول اپنے نام کیے ، بنیادی طور پر ’’اسٹرائیکر‘‘ کی پہچان رکھنے والے یہ کھلاڑی میدان کے کسی بھی حصے سے بہترین کھیل پیش کرتے اور بہترین دفاعی کھلاڑی بھی سمجھے جاتے تھے۔۔ لوئیس فیگو : پرتگال کے عظیم کھلاڑی ، 2000 میں یورپین فٹبالر آف دی پلئیرکا اعزاز جیتنے والے یہ کھلاڑی ، جارحانہ کھیل پیش کرنے میں مشہور ہیں۔ 56 ملین کی ریکارڈ رقم کے ساتھ انھوں نے 2000 میں رئیل میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رونال کوئی مین :بہترین فری ککر اور دفاعی کھلاڑی ہیں اور پرانی گیند کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرتے ہیں ،503 لیگ میچوں میں 193 گول اپنے نام رکھتے ہیں ، جو دنیا میں کسی بھی دفاعی کھلاڑی کے سب سے زیادہ گول ہیں۔ لیو یاشین :فٹبال کی تاریخ میں بہترین گول کیپر مانے جاتے ہیں ، روس سے تعلق رکھتے ہیں ، بیسویں صدی کے عظیم گول کیپر کا اعزاز رکھتے ہیں ، اور اکلوتے گول کیپر ہیں جو یورپین فٹبالر آف دی ائیر کے لیے نامزد ہوئے۔ زیکو ، گورا پیلے: (وائیٹ پیلے) کہلائے جانے والے یہ عظیم فٹبالر اسی کی دہائی کے بہترین کھلاڑی مانے جاتے ہیں ، انھیں دنیا کا بہترین فری کک اسپیشلسٹ مانا جاتا ہے۔ اور ان کی لگائی ہوئی کک سب سے زور آور کک سمجھی جاتی ہے۔ اولیور کاہن جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں ، جرمنی کے سب سے کامیاب اور عظیم کھلاڑی مانے جاتے ہیں ، دو بار ’’جرمن فٹبالر آف دی ائیر‘‘ کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اور دنیا کا بہترین گول کیپر کا اعزاز بھی۔ ڈیوڈ بیکھم : انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں ، اسپائیس گرلز اسٹار وکٹوریا سے 1999ء میں شادی کی ، سیدھے پاؤں سے بہترین کک لگاتے ہیں ، بطور سیلیبرٹی دنیا ئے فٹبال میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کی۔ روبارٹ کارلوس :اپنی ایک شاندار فری کک سے 35 میٹر کے فاصلے سے فرانس کے خلاف بہترین گول کر کے شہرت کمانے والے عظیم برازیلی فٹبالر ہیں۔ لیلین تھورام : فرانس کے بہترین دفاعی کھلاڑی ہیں۔ 1998 میں کروشیا کے خلاف عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دو گول کر کے شہرت کمائی ، فرانس یہ مقابلہ 3 کے مقابلے ایک گول سے جیت گیا تھا ، جس کے بعد فائنل بھی فرانس نے اپنے نام کر لیا۔
 


0 comments: