فٹ بالر میسی کا غزہ کے بچوں ساتھ اظہار یکجہتی........
ارجنٹینا کے مقبول عام فٹ بالر لائنیل میسی نے غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' ایک باپ اور یونیسیف کا سفیر ہونے کے ناطے میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد سامنے آنے والی فلسطینی بچوں کی تصاویردیکھ کر سخت خوف زدہ ہوا ہوں۔ ''
واضح رہے آٹھ جولائی سے اب تک غزہ میں 1900 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی اور لگ بھگ چار سو سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں، جبکہ زخمی بچوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
میسی نے فلسطینی بچوں کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار فیس بک پر کیا ہے۔ میسی کے فیس بک فالوورز کی تعداد چھ کروڑ اسی لاکھ تنتالیس ہزار نو سو تیرہ ہے۔
میسی جنہوں نے حال ہی میں بارسلونا کے لیے کھیلا ہے اپنے فیس بک پر مزید لکھا ہے '' اسرائیل اور حماس کا تنازعہ بچوں نے کھڑا نہیں کیا تھا لیکن اس کی سب سے بھاری قیمت بچوں کو ہی ادا کرنا پڑی۔ ''
میسی نے زور دے کر کہا '' یہ احمقانہ تشدد ضرور رکنا چاہیے، ہمیں جنگی مضمرات کے حوالے سے بچوں کے تحفظ کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے۔''
میسی کے ان انسانی ہمدردی پر مبنی جذبات کا ایک پہلو یہ ہے کہ میسی نے انہیں انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں فیس بک پر دیا ہے۔ جبکہ ایک زخمی فلسطینی بچے کی تصویر بھی ساتھ لگائی گئی ہے جس کی ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کر رکھِی ہے۔
میسی کے اس پیغام کو اب تک 63 ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں اور 12 ہزار سے زائد نے شئیر کیا ہے۔ اس پر بعض نے اعتراض بھی کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سٹار نے فلسطینیوں کی حمایت کی ہے۔ ایک نے لکھا ہے '' آپ عرب دنیا کی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں
بعض نے اس کی تحریر اور جذبات کے حوالے سے اس کی زبردست تحسین کی ہے۔ میسی نے جولائی کے دوران فلسطینی بچوں کے لیے دس لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔٫
0 comments: