صارفین پاس ورڈ تبدیل کر لیں، گوگل کی ہدایت.......

04:14 Unknown 0 Comments


ہیکرز کی جانب سے 50 لاکھ سے زائد جی میل پاس ورڈ ہیک کیے جانے کے بعد گوگل نے اپنے صارفین کو فوری طور پر اپنے اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

روس کی ایک مشہور ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں ہیکرز نے ہیک کیے گئے یوزر نیم اور پاس ورڈ پبلش کر دیے ہیں جن کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ تمام تفصیلات پھیلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اکاؤنٹ انگلینڈ، روس اور اسپین سے تعلق رکھنے والوں کے ہیں اور 60 فیصد اکاؤنٹ ایکٹو ہیں۔
ان تفصیلات سے صرف جی میل تک رسائی نہیں ملی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گوگل ڈرائیو اور موبائل پے منٹ کے گوگل والٹ سسٹم تک بھی باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

گوگل کی نمائندہ سویٹلانا انورووا نے کہا کہ گوگل سیکورٹی کے حصار کو توڑے جانے سے آگاہ ہے اور اس نے تمام صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو درجات پر مبنی تصدیقی عمل بھی استعمال کریں تاکہ اگر کوئی ان کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کی کوشش کرے تو ان کے موبائل پر فوراً اس حوالے سے الرٹ آ جائے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایک ایسی ویب سائٹ بھی بنائی جا چکی ہے جس کے ذریعے صارف یہ پتہ لگا سکتا ہے کہ آیا اس کا اکاؤنٹ ہیک تو نہیں ہوا۔
گوگل کے ترجمان نے بھی پاس ورڈ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سیکورٹی ہماری پہلی ترجیح ہے۔

ابھی تک ہیکرز کو پکڑا نہیں جا سکا لیکن اس سے قبل روس اور مشرقی یورپ کے ہیکرز اس طرح بڑے پیمانے پر ہیکنگ میں ملوث رہ چکے ہیں۔


 

0 comments: